26 January Republic Day Of India Speeches



26 January
Republic Day Of India
Speeches

LANGUAGE
DOWNLOAD
URDU
HINDI
MARATHI
ENGLISH
قومی ترانہ ٢٦ جنوری


ہر شئے پہ ہے جوانی ہر رخ پہ تازگی ہے
رنگینیوں کا حاصل چھبیس جنوری ہے

ہر ایک خوشی سمٹ کر دامن میں آگئی ہے
ہر قید رنج و غم سے آزاد زندگی ہے

دل کی ہر اک تمنا مستی سے جھومتی ہے
جامے سے آج باہر ہر ایک آدمی ہے

تاریکیاں سمٹ کر معدوم ہوگئ ہے
جس سمت دیکھتا ہوں اس سمت روشنی ہے

مستی بھری ہوا نے غنچے کھلا دیے ہیں
چاروں طرف فضا میں خوشبو بکھر گئی ہے

دیکھو افق پہ چمکا وہ صبح کا ستارہ
جاگو کہ آج قسمت بھارت کی جاگ اٹھی ہے

سب مل کے آج گاؤ جمہوریت کے نغمے
راجا کوئی نہ پرجا یکساں ہر آدمی ہے

آؤ اب ایک ہو کر ہم سب خوشی منائیں
تھا انتظار سب کو جس کا یہ وہ گھڑی ہے

قلب و نظر کی جنت چھبیس جنوری ہے
سرمایہ مسرت چھبیس جنوری ہے